ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ جاری جنگ کے دوران ایران میں تقریباً 20 ہزار شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ادارے کے مطابق ابتدائی جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 19 ہزار 734 شہری عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان عمارتوں میں اسپتال، تعلیمی ادارے اور امدادی مراکز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 77 طبی مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ 65 تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کی اپنی 16 امدادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے جس سے امدادی سرگرمیوں پر اثر پڑا ہے۔
ادارے نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے اور نقصان کی مکمل تفصیلات بعد میں سامنے آ سکتی ہیں۔
ایران میں جنگ کے دوران تقریباً 20 ہزار شہری عمارتیں متاثر
