Baaghi TV

سعودی عرب میں ’نطاقات المط‘ پروگرام متعارف، تین لاکھ سے زائد نئی ملازمتوں کا ہدف

pakistan

سعودی عرب میں نجی شعبے میں مقامی افرادی قوت کی شمولیت بڑھانے کے لیے نیا پروگرام ’نطاقات المط‘ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت سعودی شہریوں کے لیے تین لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
‎عرب میڈیا ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتِ افرادی قوت نے سعودائزیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یہ نیا مرحلہ شروع کیا ہے۔ پروگرام کے تحت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا اور سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمتوںکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
‎وزارت کے مطابق پروگرام کا آغاز 2026 سے کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ تین برس پر محیط ہوگا، جس کے دوران نجی شعبے میں مرحلہ وار بنیادوں پر سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
‎اس حوالے سے وزیر افرادی قوت احمد الراجحی نے کہا ہے کہ نئے مرحلے کے آغاز سے قبل تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ سابقہ تجربات اور مقامی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
‎واضح رہے کہ نطاقات پروگرام سعودی عرب کے وژن 2030 کے کلیدی اہداف کا حصہ ہے، جس کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی تین برسوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔

More posts