Baaghi TV

طالبان کا نیا حکم، نورستان میں خواتین کی محنت پر پابندی

طالبان کا نیا حکم، نورستان میں خواتین کی محنت پر پابندی، متبادل سہولتوں کے بغیر ایک اور قدغن

افغانستان میں طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر صوبہ نورستان میں خواتین کی مشقت اور مزدوری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی اطلاعات کے مطابق نورستان میں خواتین برسوں سے پہاڑی علاقوں سے سر پر لکڑیاں لانے سمیت سخت جسمانی مشقت کے کام انجام دیتی رہی ہیں، جس کی بڑی وجہ معاشی مجبوری، غربت اور حکومتی سہولیات کا فقدان ہے۔ طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اور اب محنت مزدوری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ کوئی متبادل روزگار، مالی مدد یا سماجی سہولت فراہم نہیں کی گئی، جس سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ طالبان ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ نورستان کے بعد دیگر صوبوں میں بھی ایسے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔

More posts