کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرالیاں دستیاب نہ ہونے کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 9 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معطل افراد میں شفٹ کے ڈیوٹی فیلڈ آفیسر، ڈپٹی ڈیوٹی فیلڈ آفیسر اور ٹرالی اسٹاف شامل ہیں۔ شکایات سامنے آئیں کہ ٹرالیوں کو ٹرمینل بلڈنگ سے باہر نہیں لے جایا جا رہا تھا، جس کے باعث مسافروں کو سامان خود اٹھا کر لے جانا پڑا۔
واقعے کے بعد کراچی ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
جناح ایئرپورٹ پر ٹرالیاں غائب، پی اے اے کے 9 ملازمین معطل
