Baaghi TV

نیپالی کوہ پیما کے ٹو سرکرنے کیلیے چند میٹر کی دوری پر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلائمبگ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے نیپالی کوہ پیما کے ٹو سرکرنے کیلیے چند میٹر کی دوری پر ہیں

موسم سرما میں کے ٹو پر مہم جوئی آخری مرحلے میں داخل ہو ئی اور کے ٹو سر کرنے کی مشن نیپالی ٹیم سبقت لے رہی ہے ،سکردو میں مہم جوئی میں مصروف ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا

سوشل میڈیا پر پیغام میں نیپالی ٹیم لیڈر مینگما گیلجے کےمطابق نیپالی کوہ پیماؤں نے کے ٹو پر کیمپ 4 لگا لیا ہے اور ہم کامیابی سے کیمپ 4 پہنچ گئے ہیں،ہم جلد کے ٹو سر کریں گے،ہم آخری راونڈ کے سفر کی تیاری کررہے ہیں،نیپالی ٹیم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

نیپالی کوہ پیماؤں میں مینگما گیلجے ( ٹیم لیڈر) اور تمٹنگ شیرپا شامل ہیں جبکہ کوہ پیماؤں میں پاسنگ نمجیل اور کلی پیہما بھی نیپالی ٹیم ممبرز ہیں،نیپالی کوہ پیماؤں کو 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا تجربہ ہے

https://twitter.com/GBPolice1422/status/1350366406987145221

دوسری جانب آئس لینڈ اور پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم کیمپ 3 پہنچ گئے ہیں، ٹیم لیڈر جان اسنوری کےمطابق ہم آکسیجن اور سامان سمیت کیمپ 3 پہنچ گئے ہیں،میرے ساتھ علی سدپارہ اور ساجد سمیت اصغر بھی موجود ہیں،کے ٹو پر ہم آئس لینڈ کے بسکٹ کھارہے ہیں،سخت موسمی حالات کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں،ہم فتح یاب ہونے کے لئے بے تاب ہے،جلد فائنل مہم جوئی پر جائیں گے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں تاریخ ساز لمحہ دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے 60 کے قریب کوہ پیما ان دنوں گلگت بلتستان میں موجود ہیں اور کوہ پیماؤں کی مختلف ٹیمیں کے ٹو اور براڈ پیک پر مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ دنیا کے 19 ممالک سے 59 کوہ پیما K2 سر کرنے سوہنے پاکستان پہنچے ہیں ،کے ٹو کا درجہ حرارت مائنس 48 ہے ،اس مہم کو K2 سیون انٹرنیشنل2021 کا نام دیا گیا ہے

More posts