Baaghi TV

‎
اسرائیل سے متعلق پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
‎میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی بنیادی شرط ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ہی اسرائیل سے کسی بھی نوعیت کے تعلقات پر غور کیا جا سکتا ہے۔
‎ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت یا عدم شمولیت کے معاملے کو سیاسی کے بجائے قانونی تناظر میں دیکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی بنیاد پر کرتا ہے۔
‎انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اس معاملے پر کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

More posts