Baaghi TV

نوجوانوں کے لئے اچھی خبر حکومت سامنے لے ہی آئی

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے اچھی اور بڑی خبر ہے،وزیراعظم عمران خان کےبعد وفاقی کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کر دی ہے. انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کےباوجود "کامیاب جوان” پروگرام کیلیے حکومت نے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں. کابینہ سے خطیررقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے،10 لاکھ نوجوان براہ راست اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے .

اقوام متحدہ بھی ‘کامیاب جوان’ پروگرام کیلئے تعاون کرنے کو تیارہے، اقوام متحدہ نے نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فنڈ فراہم کرنے کا اعلان فروری میں کیا تھا۔ منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔

More posts