شمالی کوریا نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری کی حمایت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد شمالی کوریا ایرانی عوام کے اس حق اور فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیا گیا فوجی حملہ غیر قانونی ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور عالمی سطح پر عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اس جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
شمالی کوریا کی مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر حمایت، ایران پر حملوں کی مذمت
