امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اب نشانہ بنانے کے لیے زیادہ کچھ باقی نہیں رہا اور جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے بعد صورتحال بدل چکی ہے اور جنگ کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ چاہیں گے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ اس حوالے سے فیصلہ ان کے اختیار میں ہے۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے مستقبل کے بارے میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
ایران میں نشانہ بنانے کو کچھ باقی نہیں، جنگ جلد ختم ہو جائے گی: ٹرمپ
