Baaghi TV


مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز


ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات عالمی منڈی پر بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بے یقینی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں سال 2022 کے بعد پہلی مرتبہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
‎غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال پر غور کے لیے آج جی سیون ممالک کا ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں عالمی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر جاری کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔
‎فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سمیت جی سیون میں شامل دیگر ممالک ابتدائی طور پر اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔

More posts