Baaghi TV

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا رمضان المبارک کے سلسلہ میں سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، بنک آف پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سہولت بازار میں اشیائے خورونوش کی دکانوں کا جائزہ لیا، حکومتی ہدایات کے مطابق ماہ صیام میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے اور ریٹ لسٹیں دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی دیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور سینٹر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مستحقین میں جلد از جلد کارڈز کی تقسیم کے لیے تمام تر انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں، رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے جس کے تحت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں عوامی ریلیف کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، رمضان المبارک کے موقع پر سہولت بازار میں اشیائے خورونوش میں وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقدار اور معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

More posts