Baaghi TV


گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 60 ڈاکو, 50 سہولت کار گرفتار


گھوٹکی کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا مشترکہ آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے اور اب تک متعدد کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔
‎پولیس نے دو مزید مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے، جن کی شناخت سلطان اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی۔ جنوبی پنجاب کے کچے علاقوں میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے، اور اب تک مجموعی طور پر 60 خطرناک ڈاکو اور 50 سے زائد سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
‎ایک کروڑ سے زائد قیمت والے وہاب لنڈ اور میرا لٹھانی نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ لونڈ، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے دیگر ارکان نے بھی سرنڈر کر دیا۔
‎آپریشن میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار، آٹھ ڈرون ٹیمیں اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق سندھ اور پنجاب کی پولیس اپنے اپنے علاقوں میں مشترکہ کارروائی کر رہی ہے تاکہ کچے علاقوں میں قانون و انتظام قائم رکھا جا سکے۔

More posts