Baaghi TV


عید الفطر کے احترام میں آپریشن غضب للحق عارضی طور پر معطل

tarar atta


وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے احترام میں آپریشن غضب للحق کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
‎ان کے مطابق یہ فیصلہ اسلامی تہوار کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جبکہ برادر اسلامی ممالک کی درخواست کو بھی پیش نظر رکھا گیا۔
‎انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیے اور قطر کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے بعد کارروائیوں کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
‎وزیر اطلاعات کے مطابق یہ آپریشن آج رات سے لے کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک روکا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

More posts