Baaghi TV

سوات،سرچ آپریشن کے دوران 6 افرادگرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

سوات ،مٹہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 غیر مقامی مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کی رائفلیں، پستول، میگزین اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی مٹہ سرکل سید حبیب شاہ کی قیادت اور ایس ایچ او مٹہ اکبر حسین کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران علاقے کا چاروں اطراف سے گھیراؤ کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق باجوڑ، پشاور، جمرود اور لنڈی کوتل سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7.62 بور کی 2 ایس ایم جی رائفلیں، .223 اور .308 بور کی رائفلیں، 9 ایم ایم اور .30 بور کے پستول، متعدد میگزین اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ علاقے میں مشکوک اور غیر مقامی مسلح افراد کے خلاف سرچ و کومبنگ کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

More posts