اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو گرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ خاتون شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچی تھی اور دوران تلاشی اس کے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں خاتون نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ منشیات دوحہ میں ایک نائجیرین شہری سے حاصل کی تھیں۔ اے این ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے باہر موجود اس نیٹ ورک کے مقامی ہینڈلر کو بھی گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے ساڑھے چار کلو منشیات برآمد
