Baaghi TV

آپریشن غضب للحق،ژوب ، قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے “آپریشن غضب للحق” کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مرکز بلوچستان کے سرحدی علاقے ژوب سیکٹر اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر ہیں جہاں سے دہشتگرد سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج نے بروقت اور منظم حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار موجود دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور کارروائی کے باعث افغان طالبان کے جنگجو اپنی متعدد سرحدی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگرد عناصر اور فتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، پاک فوج کی حکمت عملی کے نتیجے میں دشمن عناصر کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا،سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا دہشتگردی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔

More posts