Baaghi TV

پاک بحریہ کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

پاک بحریہ کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ گزشتہ کامیاب شجرکاری مہمات کے بعد پاک بحریہ نے اس سال ملک کے مختلف حصوں میں 40 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں پاک بحریہ نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاک بحریہ خصوصی طور پر شجرکاری مہم کو فروغ دے رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شجرکاری کے افتتاح کے موقع پر مہم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

More posts