پاکستان نے ایران میں جاری مظاہروں اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری احتیاط کریں، غیر ضروری نقل و حرکت کم رکھیں اور ایرانی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ شہری +98-21-66941388، 66941389، 66941390 اور 66941391 پر کال کر کے رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ موبائل نمبر +98 910 764 8298 پر بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
زاہدان میں مقیم پاکستانی شہری فون نمبر +98 54 33 22 3389 اور موبائل +98 904 614 5412 پر رابطہ کریں، جبکہ مشہد میں موجود شہریوں کے لیے ہیلپ لائن نمبرز +98 910 762 5302 اور +98 937 180 7175 فراہم کیے گئے ہیں۔
سفارتخانے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکیں۔
ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان ایرانی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان نے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی
