پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جسے ٹیم کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دیگر شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا انتخاب حالیہ کارکردگی اور ٹیم کی مجموعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف یہ سیریز آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے تناظر میں پاکستان ٹیم کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
