سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کئی افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دیگر شدت پسند علاقے سے فرار ہو گئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی جاری آپریشن غضب للحق کے تحت کی گئی جس کا مقصد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور مقررہ اہداف حاصل ہونے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کئی پوسٹیں تباہ
