پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش ایئرلائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکا سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایئرلائن کی پرواز بی جی 341 رات 11 بجے کراچی پہنچے گی، جس کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق کراچی اور ڈھاکا کے درمیان ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کے ساتھ ساتھ تجارتی اور عوامی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔
براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں ایک مثبت اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطہ بحال
