Baaghi TV


پاکستان کا جنگ بندی فریم ورک پر تبصرے سے انکار

italy


پاکستان نے ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ جنگ بندی فریم ورک پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف رپورٹس میں 45 روزہ جنگ بندی اور 15 نکاتی تبادلے کی بات کی جا رہی ہے، تاہم پاکستان انفرادی اور مخصوص تجاویز پر تبصرہ نہیں کرتا۔
‎انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف مستقل طور پر امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے حق میں رہا ہے، اور اس سلسلے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
‎ترجمان کے مطابق حکومت کسی بھی غیر مصدقہ یا زیرِ غور منصوبے پر عوامی سطح پر بات کرنے سے گریز کرتی ہے، جبکہ تمام اقدامات خطے میں استحکام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
‎ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا محتاط رویہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پسِ پردہ سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی حساس معاملے پر قبل از وقت بیان دینے سے اجتناب کر رہا ہے۔
‎یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ بندی کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ گردش ہیں اور عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

More posts