پاکستانی سفارتی حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصلیٹ جدہ چوبیس گھنٹے شہریوں کی مدد کے لیے متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر دونوں سفارتی مشنز کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہری، خصوصاً عمرہ زائرین اور وہ افراد جو کسی وجہ سے پھنس گئے ہیں، سفارتخانے اور قونصلیٹ سے ہر ممکن مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق فوری رہنمائی اور معاونت کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی حالات میں پاکستانی شہریوں کو بروقت معلومات اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریاض میں پاکستانی سفارتخانے یا جدہ میں قونصلیٹ سے رابطہ کریں تاکہ ان کی فوری مدد ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں موجود ہر پاکستانی شہری کی حفاظت اور سہولت پاکستانی سفارتی مشنز کی اولین ترجیح ہے۔
ریاض سفارتخانہ اور جدہ قونصلیٹ 24 گھنٹے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فعال
