Baaghi TV


پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع

flag


پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 24 فروری تک بڑھا دیا گیا ہے۔
پی اے اے کے مطابق یہ پابندی بھارتی ایئر لائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر لاگو ہوگی، جس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
‎اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کا یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ فضائی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

More posts