Baaghi TV

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کیلیے کوششوں بارے کوئی ابہام نہیں،خواجہ آصف

khawaja asif

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے نے ڈپلومیسی اور بھارت کے ساتھ جنگ میں کامیابیوں کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے اس کے علاوہ پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کام کیا اور سرد مہری کو ختم کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی آج ان کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کثیر جہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیا ہے،اپنی رپورٹ میں فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں

More posts