Baaghi TV

پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کو ریکارڈ آمدن، چھ ماہ میں 17 ارب روپے حاصل کر لیے

shalimar

پاکستان ریلویز کے فریٹ سیکٹر کو ریکارڈ آمدن، چھ ماہ میں 17 ارب روپے حاصل کر لیے

ہڑتال کے باوجود نومبر، دسمبر میں مسلسل 3 ارب سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب سے زائد آمدن حاصل کریں گے،2026 میں پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب آمدن والا ادارہ بن جائے گا،2026ء کے اختتام پر ریلوے تمام ٹرینیں اپ گریڈ کر دے گا،مسافروں کو بہترین سفری تجربہ ہو گا، سفر محفوظ ترین بنائیں گے،2026 میں ٹرینوں میں کیمرے لگائیں گے، ریلوے کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کر دیں گے،ریلوے پولیس کو جدید تربیت دی گئی ہے، مسافروں کو دوران سفر تحفظ کا احساس ملے گا

More posts