Baaghi TV

ایکسپورٹرز کی جانچ پڑتال کے معاملے پر پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کا وزیراعظم کو خط

kpk

ایکسپورٹرز کی جانچ پڑتال کے معاملے پر پاکستان ریٹیل بزنس کونسل نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ کاپی وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی۔

برآمدکنندگان کی جانچ پڑتال پر پاکستان ریٹیل بزنس کونسل نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی نئی ہدایات سے برآمدی شعبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے، ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد ایکسپورٹرز کی اضافی اسکروٹنی کاروباری اعتماد کیلئے خطرہ ہے۔ریٹیل بزنس کونسل نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، بلند شرح سود کے بعد سخت نگرانی برآمدات کیلئے نقصاندہ ہے، موجودہ اقدامات سے برآمدی سرگرمیاں تجارتی طور پر ناقابل عمل ہو رہی ہیں، برآمد کنندگان کو ہراساں کرنے کے بجائے سہولت فراہم کی جائے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالیسیوں کے باعث برآمد کنندگان کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ ریٹیل بزنس کونسل نے وزیراعظم سے فوری مداخلت اور واضح پالیسی گائیڈ لائنز کا مطالبہ کردیا۔

More posts