ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ڈو آر ڈائی میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری نمایاں رہی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آغاز میں صائم ایوب صرف 14 رنز بنا کر بریسل کی وکٹ بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ 67 رنز کی اہم شراکت قائم کی، جس کے بعد کپتان بھی بریسل کی دوسری وکٹ بنے۔
خواجہ نافع صرف 5 رنز پر آوٹ ہوئے، لیکن صاحبزادہ فرحان نے شاداب خان کے ساتھ مل کر 81 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان کی یہ بیٹنگ پرفارمنس نمیبیا کے لیے جیت کے راستے کو مشکل بنا دے گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا نمیبیا کو 200 رنز کا ہدف
