پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1178 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث صورتحال بدل گئی۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 156894 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کی ایک بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت اشارے ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تیسرے جائزہ مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کیا جس میں معاشی اصلاحات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مثبت مؤقف سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
