امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی اڈے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی حملے میں بگرام ایئربیس پر واقع ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔
آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا، امریکی اخبار کا دعویٰ
