Baaghi TV

پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی شخصیت پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے

پاکستان اور ترکی کے درمیان ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ترکی کی اکلی فلمز کے پروڈیوسر ایمری کونوک نے پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان تین زبانوں ےترکی انگلش اور اردو میں کیا ۔


ایمری کونوک نے لکھا کہ مبارک جمعہ کو خوشخبری، اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔

ایمری کونوک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔

ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔


واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔

More posts