Baaghi TV

پاکستان اور یو اے ای میں گورننس و ادارہ جاتی ترقی کے لیے مفاہمتی معاہدہ

Pakistan

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گورننس اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، پاکستان اور یو اے ای نے حکومتی اصلاحات اور ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک انسانی وسائل، شہری سہولیات، اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیں گے۔

یو اے ای کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور عبداللہ ناصر لوطہ نے کی، جب کہ معاہدے کے بعد وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ معاہدہ گورننس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اداروں کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد ایسا حکومتی نظام تشکیل دینا ہے جو مؤثر، جوابدہ اور جدید سوچ کا حامل ہو۔

ایرانی وزیر خارجہ کی اسرائیل کو وارننگ، جنگی مجرموں کو کچلتے رہیں گے

امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

عراق میں پھنسے 268 پاکستانیوں کی واپسی مکمل، باقی زائرین کیلئے اقدامات جاری

کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی

More posts