Baaghi TV

ایرانی،اماراتی ڈرونز کا خطرہ،سعودی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے پاکستانی فضائیہ متحرک

سعودی عرب کی فضائی سلامتی کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فضائیہ نے جدید نگرانی اور دفاعی اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ اسے کسی بھی ممکنہ اماراتی یا ایرانی ڈرون حملوں سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ اب Saab 2000 Erieye AEW&C طیاروں کے ذریعے سعودی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ یہ جدید طیارے طویل فاصلے تک ریڈار کوریج فراہم کرتے ہیں اور کسی بھی مشکوک فضائی سرگرمی کا بروقت پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی جنگی طیاروں نے سعودی عرب کی فضاؤں میں کومبیٹ ایئر پیٹرول بھی شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ڈرون حملے کو روکنا ہے۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرون خطرات کے پیش نظر کیے گئے ہیں، تاکہ سعودی عرب کی فضائی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔جدید فضائی نگرانی اور مسلسل فضائی گشت خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل ممکن ہوگا۔

More posts