اطلاعات کے مطابق لاہور بیس سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ایئر ہوسٹس سدرہ علیم ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب وہ ایک پرواز کے ساتھ ٹورنٹو پہنچی تھیں۔ پرواز کے کپتان فاروق وسیم تھے جن کا تعلق 67 بیچ سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سدرہ علیم کے لاپتہ ہونے کے بعد ایئرلائن حکام اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تاحال اس واقعے کے حوالے سے ایئرلائن یا حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ٹورنٹو میں پاکستانی ایئر ہوسٹس مبینہ طور پر لاپتہ
