Baaghi TV

پاکستانی کوہ پیماوں نے ہندوکش کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

ir

دو پاکستانی کوہ پیماؤں نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کر لی ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں سرباز خان اور عابد بیگ نے تریچ میر چوٹی سر کی ، ٹیم میں دیگر 5 کوہ پیما سخت موسمی صورتحال کے باعث 7 ہزار 300 میٹر تک ہی پہنچ سکے،ملکی اور مقامی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم تریچ میر بھیجنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا، اس مہم کو ’ تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025‘ کا نام دیا گیا۔

واضح رہےکہ7 ہزار 708 میٹر بلند تریچ میر کی چوٹی کو پہلی بار 1950 میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔

More posts