Baaghi TV

پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت اور اس کی پراکسی افغان طالبان کو بے نقاب کر دیا

un

افغان طالبان اور بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے ناپاک عزائم دنیا بھر میں آشکار ہو گئے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب نے افغان طالبان اور بھارت کے مذموم گٹھ جوڑ کی قلعی کھول دی ،پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں دہشت گردوں پر کی گئی بھاری سرمایہ کاری کے ضائع ہونے پر تکلیف ہو رہی ہے ،پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گرد کیمپوں اور مراکز کو درست انداز میں نشانہ بنایا جا رہاہے، دنیا کو بھارت جیسے قانون شکن اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے ملک سے کسی لیکچر کی ضرورت نہیں، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے ، بھارت غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور اس سے باہر ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کرتا ہے ، بھارت اپنی ہی اقلیتوں کو منظم طریقے سے دیوار کیساتھ لگاتا ہے اور نفرت و تقسیم پھیلاتا ہے ،بھارت نے مذموم مقاصد کیلئے پانی کو ہتھیار بنا کرپاکستان کی آبادی کو بھوکا رکھنے کی ناپاک سازش کی ،

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے،دہشت گردی اور خطرناک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی بدولت افغانستان دنیا بھر میں تنہا ہو رہاہے ،بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور جارحانہ پالیسی کے تحت خطے کا امن خطرہ میں پڑ گیا ہے ،

More posts