بھارت کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتُر ویدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو بی سی سی آئی کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاک–بھارت میچ سے متعلق فیصلہ سازی میں بھارت کی کمزوری پر سخت تنقید کی۔
پریانکا چتُر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیر کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد ممکنہ پینلٹی اور فائن سمیت اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت وہ موقف اختیار نہیں کر سکا جو اسے بروقت کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، اور بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ابھی تک باضابطہ آگاہی مکمل نہیں کی۔
پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے,بھارتی رکن پارلیمنٹ
