مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین بدستور فعال ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ واقع سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ راستہ ملک کے لیے قابل اعتماد تجارتی راہداری ثابت ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین سرحد پر قائم سوست پورٹ پاکستان کو اہم تجارتی سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس کے ذریعے سامان کی نقل و حمل بلا تعطل جاری ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان اپنی تجارتی راہداریوں کو مؤثر انداز میں فعال رکھے ہوئے ہے جس کے باعث عالمی حالات کے باوجود درآمدات اور برآمدات کا نظام متاثر نہیں ہوا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان بہتر حکمت عملی کے ذریعے خود کو ایک مضبوط عالمی تجارتی مرکز کے طور پر منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سپلائی چین فعال، سوست ڈرائی پورٹ اہم تجارتی راستہ
