Baaghi TV

پی سی بی کو کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کل پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا جب کہ 4 روز بعد دوبارہ تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

More posts