پشاور کے کئی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، بشیر آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے،پشاور ہائیکورٹ میںدائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چوہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،ناقص سیوریج انتظامات کی وجہ سے چوہوں کی افزائش ہورہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کو لوگوں نے کئی بار اس مسلے کو اجاگر کیا،
2016 میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا، چوہوں کا انسانوں کو کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا تھا،صرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 423 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں چوہوں نے انسانوں کو کاٹا تھا،2016 میں پشاور انتظامیہ نے سکیم شروع کیا تھا جس میں چوہوں کے مارنے پر پیسے دیئے جاتے تھے، حکومت شہر میں چوہوں کے خلاف اقدامات کریں، تاکہ یہ مسلہ مزید سنگین نہ ہوجائے،درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ صحت، ڈی سی، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
