Baaghi TV

رحمان اللہ گرباز پشاور زلمی ٹیم میں شامل

quetta


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے افغانستان کے وکٹ کیپر اور جارحانہ بلے باز رحمان اللہ گرباز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
‎ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر گرباز کو ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا۔ رحمان اللہ گرباز پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کے پاور پلے میں جارحانہ انداز سے بلے بازی کرنے کی صلاحیت زلمی کو ابتدائی شروعات میں فائدہ دے سکتی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق گرباز اس وقت افغانستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ میں شامل ہیں، جو 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔
‎پی ایس ایل 11 کی ابتدائی مارکیٹ میں دیگر فرنچائزز نے بھی اہم کھلاڑی سائن کیے ہیں۔ لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے پیک اسٹار مستفیض الرحمٰن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیوون کون وے کو سائن کیا، کراچی کنگز نے معین علی کو ٹیم میں شامل کیا، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار سٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

More posts