Baaghi TV

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچ کر دیا فینزکو اہم پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل چھ کے لیے کراچی پہنچ گئے

ڈیرن سیمی نے کراچی پہنچنے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام و علیکم پاکستان , ڈیرن سیمی کا پاکستانیوں کو سلام ،پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر ایک بار پھر خوشی ہے , طور کوچ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں ,

ڈیرن سیمی نے اپنے فینز کو پیغام دیا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر اپنی اور سب کی احتیاط بھی کریں

پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے تھے۔

ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے آن لائن رجسٹریشن کروانا بھی شروع کر دی ہے ۔کراچی میں ہونے والے میچز میں 7500 اور لاہور میں ہونے والے میچز میں 5500 شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے گی

More posts