اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔ درخواست میں درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ منتقلی کے بعد ماہر امراض چشم سے ان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے اور علاج ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں، خاندان کی موجودگی میں ہو۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی اور وکلاء کو ان تک رسائی دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
