Baaghi TV


پیٹرول ڈیلرز کا 27 مارچ سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 27 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
‎ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیلرز عالمی سطح پر تیل کی قلت اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث اپنے منافع کے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
‎یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ حکومت آج ہونے والے ہفتہ وار جائزے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے۔
‎پیٹرول ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے جس سے ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

More posts