Baaghi TV


پیٹرول پمپس کی ہڑتال موخر، ڈیلرز کا عوامی سہولت کے پیش نظر بڑا فیصلہ


پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 26 تاریخ سے ہونے والی پیٹرول پمپس کی ہڑتال کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابھی پیٹرول پمپس بند نہیں کیے جائیں گے۔
‎انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا گیا ہے، تاہم آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
‎چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث موجودہ مارجن پر کاروبار چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
‎یاد رہے کہ ڈیلرز نے منافع میں اضافے کیلئے 26 تاریخ سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ایندھن کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو مؤخر کر کے وقتی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

More posts