Baaghi TV

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

pia

پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو ائی ہوسٹس آپس میں لڑپڑیں اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ہوئی دونوں ایئرہوسٹس کے درمیان معاملہ شروع ہوا تو پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات آگے بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس کے بعد قومی ایئرلائن آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ 23 دسمبر کو پیش آیا، جس پر انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے۔

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

سپہ سالار کی پیشانی پر اقتدار کا غرور نہیں بلکہ ذمہ داری کا نور

نیتن یاہو کل امریکا کا دورہ کریں گے

More posts