Baaghi TV

پی آئی اے کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ روانہ

پی آئی اے کا خصوصی چارٹرڈ طیارہ پولینڈ روانہ ہو گیا ہے

یوکرائین کے جنگ میں پھنسے ہوئے پاکستانی جو یوکرائین کا باڈر کراس کر کے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچے ھیں ان300 پاکستانی کو لیکر پی آئی اے کی خصوصی پرواز آج وطن واپس پہنچے گی پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانی افراد کی واپسی کیلے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پی آئی اے کو ہدایت جاری کی تھی پولینڈ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں زیادہ پر طلبہ ھیں دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے پولینڈ روانہ ہوئی ، پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مختص کیے ہیں

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سات ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں تین ہزار طالب علم اور چار ہزار شہری شامل تھے زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں1525 پاکستانیوں کو ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے،

واضح رہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی، پروازوں کو ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسو میں لینڈ کرنا تھا۔

گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

More posts