Baaghi TV

پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا

باغی ٹی وی : پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے پائلٹس اورفرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسینیشن کی جارہی ہے۔ اوائل مئی تک پائلٹس سمیت تمام فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کر دیا. دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔

کراچی ، لاہور اسلام آباد میں فضائی میزبانوں اور ہوابازوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے . اڑھائی سو سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نےکہا ہےکہ پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر اس آفت سے محفوظ رہیں۔

. حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے . پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے۔

More posts