Baaghi TV

پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کوبند کر دیا گیا

پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کوبند کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کو 94 سال بعد بند کر دیا گیا

روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے 431 ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے

امریکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ تا ہم ابھی ہوٹل کو بند کیا گیا ہے،

کورونا کے باعث ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 75 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ 1025 کمروں پر مشتمل ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ملکیت ہے۔

قبل ازیں دو ماہ قبل بھی ہوٹل بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اسے بعد میں ہٹا دیا گیا تھا، پی آئی اے نے نوے کی دہائی میں ہوٹل روز ویلٹ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

امریکی صدر تھیوڈور روز ویلٹ کے نام پر بنائے گئے ہوٹل کا افتتاح 23 ستمبر 1924 کو ہوا، اس وقت ہوٹل کی مالیت ایک بلین ڈالر کے قریب ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی ہوٹل کی خریداری کی پیشکش کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ہوٹل کو جوائنٹ وینچر میں چلانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں

روزویلٹ ہوٹل کی فروخت پر غور کے لیے سی سی او پی اجلاس سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اس اقدام کو ‘غلط وقت’ پر شروع کرنے کی مخالفت کی تھی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل بھی حکومت کے نشانے پر ہے، حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پورے ملک کی نجکاری کرنے کو تیار ہے،انقلابی سرکار ادارے ٹھیک کرنے کا دعوہ کرتی تھی اب ادارے بیچ رہی ہے،

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے،مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

روز ویلٹ ہوٹل کی بندش،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

مسلم لیگ (ن) نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر آئینی اعتراضات اٹھا دئیے

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بارے حکومت کیا کرنے جا رہی؟ بتا دیا

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بارے حکومت کیا کرنے جا رہی؟ بتا دیا

خواجہ آصف اورمحسن نواز رانجھا کے دستخط سے خط ا سپیکر اسدقیصر کو ارسال کیا گیا ہے،ن لیگی اراکین نے خط میں کہا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پرکابینہ کمیٹی کی تشکیل غیرآئینی ہے ،روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری دستور کے منافی اور عوامی سرمائے کا ضیاع ہے، مجلس قائمہ نے سوال اٹھایا ہے کہ پی آئی اے کا یہ ہوٹل اس وقت کیوں بیچا جارہا ہے؟

خط میں مزید کہا گیا کہ آئین کی رو سے ایسا کوئی بھی اقدام دستور وقانون کی خلاف ورزی ہے، کورونا کی وجہ سے پروازوں کی طرح سیاحت اور ہوٹل کا شعبہ بھی بدترین متاثر ہوا ہے

More posts