Baaghi TV

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے والا ہے؟


گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں واضح کیا کہ ملک میں 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم یا متروک نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار کے نوٹ کے ختم ہونے یا متروک قرار دینے کی خبریں جعلی ہیں۔ حکومت نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
‎جمیل احمد نے یہ بھی کہا کہ اگر بینک بغیر اطلاع کے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے رقم کی کٹوتی کرتے ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔ کمیٹی نے بینکوں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی چارجز پر فوری اقدام کریں۔

More posts